ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی ضلع میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات کے لئے 3299پرچہ نامزدگیاں قبول، 69رد

اُڈپی ضلع میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات کے لئے 3299پرچہ نامزدگیاں قبول، 69رد

Fri, 18 Dec 2020 19:22:21    S.O. News Service

اُڈپی :18؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) اُڈپی ضلع کے کنداپور، کارکلا اور کاپو تعلقہ جات کے 86گرام پنچایتوں کے لئے دوسرے مرحلے میں 27تاریخ کو ووٹنگ ہوگی۔ دوسرےمرحلے کے لئے 3380پرچہ نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں جس میں سے 69پرچہ نامزدگیاں رد کرنے کے بعد 3299پرچہ نامزدگیاں صحیح ہونے کی الیکشن کمشنر نے جانکاری دی۔  

دوسرے مرحلے کےلئے 1482خواتین اور 1898مرد جنرل وارڈس کے امیدوار ہیں۔ کنداپور تعلقہ کے 43گرام پنچایتوں کے  554 نشستوں کے لئے 674خواتین امیدوار ہیں تو 905جنرل وارڈس کے امیدوارہیں۔ کارکلا تعلقہ کی 27گرام پنچایتوں کے 399نشستوں کے لئے کل 1031امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں۔ کاپوتعلقہ کے 16گرام پنچایتوں کے 290 نشستوں کے لئے 770امیدوار اپنی قسمت آزمانے کی تیاری میں ہیں۔

69پرچہ نامزدگیاں رد :داخل کئے گئے 3380پرچہ نامزدگیوں میں سے 3299قبول کئے گئے ہیں تو 69پرچہ نامزدگیاں خامی ، کمی ہونےکی وجہ سے رد کئے گئے ہیں۔ کنداپور میں 1544صحیح تو 35 رد۔ کارکلا میں 1031 میں سے 19 رد ہونے کے بعد 1005صحیح ۔ کاپوتعلقہ میں 15پرچہ نامزدگیاں رد کرنے کے بعد 750قبول کئے گئےہیں۔

پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل :پہلے مرحلے میں 67گرام پنچایتوں کے لئے22دسمبر کو  ہونے والے انتخابات کے متعلق ضلع انتطامیہ اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 2349امیدوار میدان میں ہیں تو 63امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دئیے گئےہیں۔ 12نشستوں کے لئے کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوئی ہے۔


Share: